اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Attack on Huzaifa Rashadi's Caravan: علما کونسل کے رہنما حذیفہ رشادی کے قافلہ پر پتھراؤ - اترپردیش اسمبلی انتخابات

راشٹریہ علماء کونسل Rashtriya Ulema Council کے رہنما حذیفہ عامر رشادی نے بتایا کہ 'کل ہمارا قافلہ واپس جا رہا تھا، اسی دوران چھتے پور بازار میں کچھ لال ٹوپی لگائے ہمارے پیچھے لگ گئے اور فحش فحش گالیاں دینے لگے حتی کہ انہوں نے ذات برادری کو نشانہ بنایا، مگر ہم نے اپنے کارکنان کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کا جواب نہیں دے گا۔ Alleged Attack on Huzaifa Rashadi's Caravan

Attack on Huzaifa Rashadi's Caravan
راشٹریہ علماء کونسل کے امیدوار حذیفہ عامر رشادی کے قافلہ پر پتھراؤ

By

Published : Mar 6, 2022, 9:44 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں راشٹریہ علماء کونسل کے رہنما حذیفہ عامر رشادی کے قافلے پر کچھ لوگوں کے ذریعے حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد ای ٹی وی بھارت نے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے خود حذیفہ عامر رشادی سے گفتگو کی۔ Alleged Attack on Huzaifa Rashadi's Caravan

علما کونسل کے رہنما حذیفہ رشادی کے قافلہ پر پتھراؤ

حذیفہ عامر رشادی نے بتایا کہ چھتے پور بازار میں کچھ لال ٹوپی لگائے لوگ ہمارے پیچھے لگ گئے اور فحش فحش گالیاں دینے لگے، ذات کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے طنز کیا، مگر ہم نے اپنے کارکنان کو منع کیا کہ کوئی بھی اس کا جواب نہیں دے گا کیونکہ یہ ایک فرق ہے تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ''ہم نے قانون پر عمل کیا، کسی بھی طرح کی بد انتظامی نہیں ہونے دی اور کسی بھی طرح کی کشیدگی نہیں ہونے دی، اپنے لوگوں کو سمیٹ کر ہم آگے کی طرف نکل گئے مگر دوبارہ سکرور بازار میں ہمارا قافلہ آہستہ ہوا، جس کے بعد پیچھے سے ایک اسکارپیو رکی جس سے تقریباً چار سے پانچ افراد باہر نکلے، جن کا نام و پتہ میں بخوبی جانتا ہوں، مگر میں چاہتا ہوں کہ انتظامیہ اس بابت معلوم کرے، میں نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ان لوگوں پر تین دفعات بھی لگ چکی ہیں۔ ان لوگوں نے میری گاڑی پر کئی پتھر پھینکے ہیں، جن کا مقصد مجھے جان سے مارنا تھا۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details