اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Lakhimpur Kheri Violence Case: الہ آباد ہائی کورٹ سے آشش مشرا کی ضمانت عرضی خارج

الہ آباد ہائی کورٹ نے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مونو کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پر دستیاب حقائق کو دیکھتے ہوئے آشیش کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔Lakhimpur Kheri Case

الہ آباد ہائی کورٹ سے ٹینی کے بیٹے کی ضمانت عرضی خارج
الہ آباد ہائی کورٹ سے ٹینی کے بیٹے کی ضمانت عرضی خارج

By

Published : Jul 26, 2022, 8:53 PM IST

اترپردیش: لکھیم پور کھیری تشدد معاملے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا عرف مونو کی ضمانت عرضی الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے خارج کردی۔ مونو مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کا بیٹا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس کرشنا پہل کی بینچ نے مونو کی ضمانت عرضی خارج کرنے کا آرڈر دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پر دستیاب حقائق کو دیکھتے ہوئے آشیش کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے 15 جولائی کو ہی اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔Lakhimpur Kheri Case

عدالت نے کہا کہ معاملے کے حقائق و حالات کے پیش نظر عرضی گزار کی ضمانت منظور کرنا عدالت کے مفاد میں نہیں ہے۔ عدالت نے معاملے کے کلیدی ملزم کو ضمانت پر رہا کئے جانے سے ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے اور گواہوں کو متاثر کرنے کے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عرضی کو خارج کردیا۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے 10 فروری کو مشرا کو ضمانت دے دی تھی لیکن سپریم کورٹ نے عدالت کے ضمانت آرڈر کو پلٹتے ہوئے ہائی کورٹ سے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لیے کہا تھا۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے کہا تھا کہ متاثرین کو وافر موقع دینے کے بعد معاملے کے کلیدی ملزم کو ضمانت دینے کے بارے میں پھر سے غور کیا جائے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے ضمانت کی عرضی پر دوبارہ سماعت کرتے ہوئے مشرا کی ضمانت کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ اس معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ مونو کو 28دن تک جیل میں رہنے کے بعد ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ مونو کی ضمانت منسوخ کیے جانے پر اس نے 68دن جیل سے باہر گزارنے کے بعد 24 اپریل کو عدالت کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔

واضح رہے کہ تین زرعی قوانین کی مخالفت میں لکھیم پور کھیری میں پُرامن پیدل مارچ کرر ہے کسانوں کو گاڑی سے کچلنے سے جُڑے اس معاملے میں چار مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد موقع واردات پر ہی ہونے والے تشدد میں دیگر چار افراد کی موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Ashish Mishra Returns To Jail: آشیش مشرا کی خودسپردگی، عدالت نے جیل بھیجا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details