اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

الیکشن ڈیوٹی کے دوران 135 ٹیچروں کی موت، الہ آباد ہائی کورٹ نے جاری کیا نوٹس

اتر پردیش پنچایت انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی پر تعینات 135 ٹیچروں کی موت کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس حساس ترین معاملے پر اب الہ آباد ہائی کورٹ نے سخت رخ اپنایا ہے۔

Allahabad HC notice to SEC on 135 teachers' death on poll duty
انتخابی ڈیوٹی کے دوران 135 ٹیچروں کی موت پر الہ آباد ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس

By

Published : Apr 28, 2021, 2:19 PM IST

ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے اور پوچھا ہے کہ پنچایت انتخابات کے دوران کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟

الیکشن ڈیوٹی کر رہے 135 ٹیچرس کی موت ہوئی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب مانگا ہے کہ کیوں نہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقدمہ چلایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کمیشن سے کہا ہے کہ وہ فوراً کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرنے کو یقینی بنائے اور لوگوں کو بچانے کے لیے ہر وہ ممکن کوشش کرے جو اس سے بن پڑے۔

عدالت نے کورونا گائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کی صورت میں کمیشن کے افسران کے خلاف کارراوئی کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔

عدالت نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے حکومت کے رویے پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کا رویہ ’مائی وے یا نو وے یعنی میرا راستہ یا کوئی راستہ نہیں‘ کا طریقہ کار اپنا رکھا ہے جو سراسر غلط ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ دیں اور لوگوں کو علاج بہم پہنچانے اور گائیڈ لائن پر عمل کرانے کی کوششیں کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details