اردو اکیڈمی کے صدر چودھری کہف الوریٰ گورکھپور کو نامزد کیا گیا ہے، جبک ہ سید ندیم اختر بلند شہر، سید عطرت حسین وارانسی، ایم آزاد انصاری سہارنپور، ماہ طلعت صدیقی کانپور، رضا قاسم بارہ بنکی، ثلیث بیگ کانپور، رضوانہ لکھنؤ، شاداب عالم لکھنؤ، میثم زیدی نوئیڈا، حاجی ظہیر احمد مرادآباد، محمد اسلام سلطانی بریلی، نواب قنبر قیصر لکھنؤ کو رکن نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے ذریعے ماہر تعلیم اکادمی کے رکن ہوتے ہیں۔ فخرالدین علی احمد میموریل کی منتظمہ کمیٹی کے صدر صدر اطہر صغیر زیدی کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ جہاں آرا پریاگ راج، محمد انور سہارنپور، طارق صدیقی کاس گنج، شمش پرویز کو رکن بنایا گیا ہے۔
وہیں مدرسہ تعلیمی بورڈ کی منتظمہ کمیٹی کے صدر افتخار احمد جاوید وارانسی کو نامزد کیا گیا ہے۔ قمر علی لکھنؤ، تنویر رضوی سدھارتھ نگر، عمران احمد بجنور، اسد حسین ہردوئی کو رکن بنایا گیا ہے۔