اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں واقع اردو اکیڈمی کے آڈیٹوریم میں ادب کلچر سوسائٹی کی جانب سے کُل ہندو خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک کے الگ الگ علاقوں سے خواتین شعراء نے حصہ لیا اور خوبصورت شاعری سے سامعین کو لطف اندوز کیا۔ All India Mushaira Held at Lucknow
اس موقع پر کُل ہند خواتین مشاعرے کے کنوینر سعید ہاشمی نے بتایا کہ ملک میں مردوں کے مشاعرے آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ ایسے میں خواتین کی شرکت شاذونادر ہوتی ہے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ ادب کلچر سوسائٹی کی جانب سے ہر برس مشاعرے کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس برس کا مشاعرہ خواتین کے نام پر ہو، جس میں خواتین شعراء ہی شامل ہوں۔ اسی فکر کے ساتھ اس مشاعرے کے انعقاد 'پدم شری' انور جلال پوری کی یاد میں ہوا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے بطور سمعین شرکت کی۔