اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریل ملازمین کو کورونا واریئر اور 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ - اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا

آل انڈیا ریل مینز فیڈریشن نے وزیر پیوش گوئل سے مطالبہ کیا ہے کہ ریل ملازمین کو کورونا واریئر قرار دے کر ان کی موت ہونے پر 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔

all india railmen's federation demands from minister piyush goyal
آل انڈیا ریل مینز فیڈریشن کا وزیر پیوش گوئل سے مطالبہ

By

Published : May 8, 2021, 2:10 PM IST

ریل ملازمین کی سب سے بڑی یونین آل انڈیا ریل مینز فیڈریشن (اے آئی آر ایف) نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے مطالبہ کیا ہے کہ کووڈ کے بیچ آکسیجن سمیت اشیائے ضروری اور مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں مصروف ریل ملازمین کو کورونا واریئر قرار دے کر ان کی موت ہونے پر 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔

اے آئی آر ایف کے جنرل سکریٹری شیو گوپال مشرا نے گذشتہ شام ریلوے کے وزیر کو ایک خط لکھ کر کہا تھا کہ ملک اس وقت کووڈ 19 کی دوسری لہر کے سبب مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ایک لاکھ سے زیادہ ریلوے ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 65 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوکر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ گئے ہیں۔تاہم ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ہم سب آپ کے اس خط کی تعریف کرتے ہیں جس میں آپ نے اس مشکل وقت میں ریلوے ملازمین کی خودسپردگی اور لگن کے جذبے کے ساتھ کی جا رہی خدمات کی تعریف کی ہے، ہم اس کی بھی تعریف کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ’من کی بات ‘ پروگرام میں ریلوےملازمین کو ’کورونا واریئر‘ کہا تھا‘‘۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details