ال انڈیا متحدہ محاذ نے کہا کہ وہ وسیم رضوی کے ذریعہ کلام پاک کی 26 آیتوں کو ہٹانے کی درخواست کی شدید مذمت کرتی ہے۔ قرآن ایک آسمانی کتاب ہے جس کا احترام تمام مذاہب کے لوگ کرتے ہیں۔ عدالتوں میں جہاں ایک گیتا ہے تو دوسری طرف قرآن پاک رکھا جاتا ہے ہمارا ملک ایک سیکولر ملک ہے اور بھارتی آئین ملک کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔
ویسے بھی عدالت کسی بھی ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی جس کا تعلق کسی بھی عقیدے سے ہو قرآن کی کسی بھی آیت مبارکہ کا شدت پسندی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی اسلام کا دہشت گردی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا اپنا وعدہ ہے کہ ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔