مشاعرہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے کہا کہ اُردو زبان ایک میٹھی زبان ہے، اس کی چاشنی اور اس کی تہذیب عالمی دنیا میں سر چڑھ کر بولتی ہے، بغیر اردو کے آپ کسی سے اچھی گفتگو نہیں کر سکتے ہیں۔
سابق رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ تاہم اس وقت اردو زبان کو ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے تو پھر ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہیں کہ ہم مختلف زاویے سے اس کی حفاظت کے لئے آگے بڑھے اور اردو مخالف حکومت کو بتا دیں کہ ہم اس کی حفاظت کے لئے تیار ہیں، یہ زبان کو مسلمان کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ہر ہندوستانیوں کی زبان ہے، آج خوشی ہے کہ اس کی حفاظت کے لئے بڑی تعداد میں خواتین بھی گھروں سے باہر نکل رہی ہیں.
سرفراز عالم نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس پنڈال میں جتنے لوگ بھی موجود ہیں وہ سب اردو زبان کے عاشق ہیں، اس میں مسلم کے علاوہ ہندو بھائی بھی کافی تعداد میں ہیں۔