اگرتلہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے کہا ہے کہ تریپورہ میں حکمراں بی جے پی کی خراب حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی تال میل وقت کی ضرورت ہے۔ ریاستی سکریٹری جتیندر چودھری نے منگل کو یہ بات کہی۔ چودھری نے کہاکہ بی جے پی کی خراب حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ انتخابی تال میل وقت کی ضرورت ہے، لیکن طریقہ کار کو ابھی تک رسمی شکل نہیں دی گئی ہے اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر جلد ہی اس سمت میں آگے بڑھیں گے اور اس سلسلے میں تبادلہ خیال شروع کیا جائے گا۔ تمام غیر بی جے پی پارٹیاں بی جے پی کی حکومت کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور حکمرانی میں تبدیلی دیکھنا چاہتی ہیں۔' CPIM Keen On Linking non-BJP Parties
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں بات ہوئی ہے اور اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا تو ہم پارٹی سطح پر مزید بات کریں گے۔ میں بی جے پی کے خلاف دوسری جماعتوں کے ساتھ بائیں بازو کے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد نہیں کر رہا ہوں۔تاہم، انہوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف اپنے اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'یہ مغربی بنگال میں 11 سال کے جبر میں ایک اور غیر جمہوری پارٹی ثابت ہوئی ہے۔ تریپورہ کے عوام ترنمول کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کی تحریک کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات کئی مواقع پر ثابت ہو چکی ہے کہ ترنمول ہمیشہ اپنے لیڈروں کے مفاد میں بی جے پی کی مدد کرتی ہے۔'