علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہنواز خان نے ہندو مسلم اتحاد کے لیے ایک انوکھا سفر شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ سفر اتوار سے شروع کیا ہے۔ شاہنواز خان نے سائیکل کے ذریعے مختلف مقامات پر ہندو مسلم نفرت کو ختم کرنے کے لیے ایک سفر شروع کیا ہے۔ شاہنواز خان نے دہرادون سے اپنے سفر کا آغاذ کیا ہے۔ اس سفر کے ذریعے شاہنواز خان ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام دیں گے۔ ہندو مسلم بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے شاہنواز خان دنیا کی سیر کے ذریعے بھائی چارے کی مثال کو قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس سے ہندو مسلم کے حوالے سے ملک اور بیرون ملک میں ہونے والے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے علی گڑھ کے شاہنواز سائیکل ٹور پر روانہ ہو گئے ہیں۔
شاہنواز خان علی گڑھ شہر میں واقع جمال پور کے رہنے والے ہیں۔ شاہنواز خان نے ملک اور بیرون ملک ہندو مسلم اتحاد کا پیغام دینے کے لیے سائیکل ٹور کے ذریعے ایک بڑی مثال قائم کرنے کی بات کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس کے ذریعے ہندو مسلمانوں کے درمیان آئے دن ہونے والے واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک و بیرون ملک بھی ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے 20 ریاستوں، 12 ممالک اور 42 ہزار کلومیٹر کے سائیکل ٹور کے ذریعے دہرادون سے شروع ہو کر لداخ، سکم سمیت دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے ہندو مسلم نفرت کو ختم کرکے بھائی چارے کا پیغام دیں گے۔