اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Show Cause Notice to AMU Professors اے ایم یو کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا معاملہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ کی جانب سے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے دوران احتجاج اور اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے انتخابات کے حوالے سے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ Show cause Notice to Four Teachers in AMU

Show-cause Notice to Four Teachers
اے ایم یو کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو وجہ بتاؤ نوٹس

By

Published : Oct 22, 2022, 4:35 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے دو پروفیسرز سمیت چار اساتذہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے چار اساتذہ کو شہریت ترمیمی قانون اور اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کے انتخابات کو لے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جن میں پروفیسر آفتاب عالم، پروفیسر مہیب الحق، ڈاکٹر موسور اور ڈاکٹر اشرف ملک شامل ہیں۔ Show cause Notice to Four Teachers in AMU

بتایا جا رہا ہے کسی نے ان چاروں اساتذہ کے خلاف شہریت ترمیمی قانون اور اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) سے متعلق شکایت کی ہے، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری وجہ بتاؤ نوٹس کے مطابق پانچ روز کے اندر جواب دینے کی بات کہی گئی ہے۔ اس پورے معاملے کو اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) انتخابات کے مطالبے سے جوڑ کر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخابات سے ایک روز قبل 14 ستمبر 2022 کو وائس چانسلر نے انتخابات کو ملتوی کردیا تھا اور 10 اکتوبر 2022 تک دوبارہ انتخابات کو کروانے کو یقینی بنانے کا نوٹس بھی جاری کیا تھا، جو آج تک نہیں ہوا۔ یونیورسٹی اساتذہ کو جاری نوٹس سے متعلق انتظامیہ کسی بھی طرح کا بیان دینے سے بچتے نظر آرہے ہیں لیکن ٹیلی فون پر تسلیم کیا کہ یونیورسٹی رجسٹرار کے جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AMU Professor Gets Show Cause Notice: اے ایم یو انتظامیہ نے ڈاکٹر جتیندر کمار کو شوکاز نوٹس جاری کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details