علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اپنی تعلیم، تربیت اور روایات کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ اسی لیے یونیورسٹی کے طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی روایات کو بھی محفوظ رکھے تاکہ اس کی شناخت قائم رہے۔ کچھ روز قبل یونیورسٹی کے سینٹرل ایجوکیشن سینٹر (سی ای سی) کے زیر اہتمام تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں ایک میوزیکل ایونٹ کے دوران طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی ترانہ پڑھا، جس میں طالبات کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی دوپٹہ اوڑھے ہوئے تھے، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی، جو سینیئر طلبہ رہنماؤں کے مطابق یونیورسٹی کی روایات کے خلاف تھا۔ Professor's Apology for Dress Mismatch in University Anthem
یونیورسٹی ترانے کے دوران لباس کی بے ترتیبی کے خلاف اے ایم یو طلبہ رہنما محمد زید شیروانی کی صدارت میں طلبہ نے یونیورسٹی پراکٹر کو تحریری شکایت دی، جس کے بعد سینٹرل ایجوکیشن سینٹر (سی ای سی) کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ایف ایس شیرانی نے ایک خط جاری کر کے معافی مانگی۔ AMU Male Student Wearing Dupatta During Anthem