اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالیہ یونیورسٹی کی زمین دوسرے ادارے کو دینے کے خلاف طلبا کا احتجاج - etv bharat urdu

عالیہ یونیورسٹی کی زمین دوسرے ادارے کو دینے کے خلاف نیورسٹی کے پارک سرکس کیمپس کے سامنے موجود زمین جس میں نرسنگ کالج بننے کی بات کی جارہی ہے اس کی زمین کسی دوسرے ادارے کو دینے کی خبرسے یونیورسٹی کے موجودہ اور طلبائے قدیم کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یونیورسٹی میں اس کے خلاف طلبا دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

عالیہ یونیورسٹی کی زمین دوسرے ادارے کو دینے کے خلاف طلبا کا احتجاج
عالیہ یونیورسٹی کی زمین دوسرے ادارے کو دینے کے خلاف طلبا کا احتجاج

By

Published : Sep 23, 2021, 9:33 PM IST

عالیہ یونیورسٹی میں گذشتہ کئی ماہ سے لگاتار تنازعات سامنے آ رہے ہیں۔ کبھی مالی و انتظامی بدعنوانی کا معاملہ تو کبھی محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم کے ساتھ ٹکراؤ تو کبھی طلبا کا انتظامیہ پر یونیورسٹی کے مقاصد سے انحراف کرنے کا الزام، اسی درمیان یونیورسٹی میں ایک اور تنازع سامنے آیا ہے۔

عالیہ یونیورسٹی کی زمین دوسرے ادارے کو دینے کے خلاف طلبا کا احتجاج

ذرائع کے مطابق عالیہ یونیورسٹی کے پارک سرکس کیمپس کے سامنے موجود زمین کا کچھ حصہ کسی دوسرے ادارے کو دینے کی بات کی جارہی ہے۔

اس کے بعد سے یونیورسٹی کے موجودہ اور طلبائے قدیم غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبا کے لیے کھیل کود کا میدان نہیں ہے۔ ہاسٹل نہیں ہے، اسٹاف کوارٹر موجود نہیں ہے۔

ایسے میں ان چیزوں کا انتظام کرنے کے بجائے انتظامیہ یونیورسٹی کی اس زمین کا ایک حصہ کسی دوسرے ادارے کو دے رہی ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف جانچ کی جارہی ہے تو گذشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی کا فنڈ روک دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مغربی بنگال مدرسہ اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ساجد الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ جانچ غیر جانب دارانہ اور شفاف ہو اور جانچ کی رپورٹ کو عام کیا جائے، کیونہ اس سے قبل بھی طلبا کی تحریک کے متعلق جانچ کی گئی تھی۔

لیکن اس کی رپوٹ آج شائع نہیں کی گئی ہمیں تشویش ہے کہ کہیں اس کی رپورٹ بھی اسی طرح فائلوں میں نہ دب جائے۔

یونیورسٹی کے فنڈ روک دیئے جانے سے یونیورسٹی کے کئی اہم کام رکے ہوئے ہیں کوئی تعمیری کام نہیں یو رہا ہے۔ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عالیہ یونیورسٹی کا فنڈ روکا نہیں گیا ہے بلکہ فنڈ واپس کیا گیا ہے: غلام ربانی

اس کے علاوہ ایم اے ایم ای ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے اقلیتی طلبا کے لئے عالیہ یونیورسٹی میں سول سروس کی کوچنگ بھی بند ہے۔ طلبا کو اسکالرشپ بھی نہیں مل رہی ہے۔

یونیورسٹی کے متعلق خبر آئی تھی کہ یونیورسٹی کے الیکٹریسیٹی بل کی ادائگی دو برسوں سے ادا نہیں ہوئی ہے۔
ان سب کے خلاف طلبا یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کر رہے ہیں اور تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details