پیدائشی مسلم فلم ساز علی اکبر نے Malayalam film director Ali Akbar اعلان کیا کہ کہ وہ اپنے اسلامی عقیدہ کو ترک کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے پرانے نام علی اکبر کو تبدیل کرکے نیا نام راماسمہن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی اکبر جو طویل عرصے سے بی جے پی کے حامی ہیں، انہوں نے اپنے فیس بک لائیو میں اسلام ترک کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے فیس بک لائیو میں کہا کہ"میں ایسا لباس پھینک رہا ہوں جو مجھے پیدائش سے ملا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان اب 'بھارتی کلچر' میں زندہ رہے گا۔ انہوں نے اسلام ترک کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن روات کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف منفی تبصرے نے انہیں اسلام ترک کرنے پر مجبور کیا۔'
انہوں نے کہا "میرا یہ عمل ان لوگوں کے لیے جواب ہے جنہوں نے بپن راوت کے انتقال پر میری پوسٹ پر کمنٹ باکس میں مسکراہٹ والا ایموجی پوسٹ کیا تھا۔" انہوں نے کہا کہ فیس بک نے ان کے آفیشل پیج کو 30 دنوں کے لیے بلاک کر دیا تھا جب اس نے اپنی پوسٹ کے ایموجیز پر ردعمل ظاہر کیا۔'
"میری پوسٹ پر ایموجیز پر میرے ردعمل کے 5 منٹ کے اندر میرا اکاؤنٹ بلاک ہو گیا۔ میں اسے قبول نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس سے اتفاق کر سکتا ہوں۔ اس لیے میں اپنا مذہب چھوڑ رہا ہوں۔ نہ تو میرا اور نہ ہی میرے خاندان کا اب کوئی مذہب ہوگا میں اور میرا خاندان بھارتی ہیں۔" انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے'۔