اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Akshay Kumar Tests Positive for COVID-19: اکشے کمار کا کوویڈ 19 کا کورونا ٹیسٹ مثبت، کانز کا دورہ منسوخ - اکشے کمار کورونا سے متاثر

اداکار اکشے کمار نے ٹویٹ کر کے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’میں کورونا سے متاثر ہو گیا ہوں’ اس وجہ سے میں کانز 2022 میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ Akshay Kumar Tests Covid-19 Positive, Won't Attend Cannes Film Festival

اکشے کمار
اکشے کمار

By

Published : May 15, 2022, 8:48 AM IST

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کمار (54) نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں انڈیا پویلین (گیلری آف انڈیا) کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ Akshay Kumar Tests Covid-19 Positive, Won't Attend Cannes Film Festival

انہوں نے ٹویٹ کیا، میں واقعی میں کانز 2022 کے انڈیا پویلین میں اپنے سینما کا انتظار کر رہا تھا، لیکن افسوس کہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہو گیا۔ انوراگ ٹھاکر آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔ اگر میں وہاں نہیں جاؤں گا تو میں واقعی اسے یاد کروں گا۔

قابل ذکر ہے کہ اکشے کمار گزشتہ سال اپریل میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details