اترپردیس میں جیسے جیسے اسمبلی انتخاب کا وقت قریب آ رہا ہے سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ آل انڈیا مومن کانفرنس نے اس بار پہلے سے ہی مطالبہ کردیا ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت بنکروں اور دستکاروں کے مسائل اور ان کے مطالبات کو اپنے انتخابی منشور میں جگہ دے گی، آل انڈیا مومن کانفرنس اسی سیاسی جماعت کو اپنا ووٹ دے گا۔
اترپردیس میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی ہلچل اور سیاسی سرگرمیاں صاف دیکھنے کو مل رہی ہیں، سیاسی رہنماؤں کے ریاست میں دورے بھی شروع ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر آل انڈیا مومن کانفرنس نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جو سیاسی جماعت بنکروں اور دستکاروں کے مسائل جو پچھلے کافی وقت سے حل نہیں ہو رہے ہیں ان کو حل کرنے کے لیے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کرے گی اور اپنے انتخابی منشور میں بنکروں اور دستکاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ کرے گی آل انڈیا مومن کانفرنس اسی سیاسی جماعت کو اپنا ووٹ دے گی۔
مزید پڑھیں:۔مئو: بجلی سپلائی کی خراب صورتحال، بنکر کاروبار پر منفی اثر
آل انڈیا مومن کانفرنس کے جنرل سیکرٹری اختر حسین اختر نے اس بات کو پہلے ہی واضح کر دیا ہےکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جب سے حکومت میں آئی ہے اس کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ماب لنچنگ جیسے واقعات اور سماج میں منافرت بڑھتی جا رہی ہے، اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت سے ہٹانا بے حد ضروری ہے، جب تک یہ پارٹی حکومت میں رہے گی تب تک نفرت کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔