اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Akhilesh Yadav Meets Azam Khan: جیل سے رہائی کے بعد اعظم خان اور اکھلیش یادو کی پہلی ملاقات - اکھلیش اور اعظم خان کی دہلی میں ملاقات

سماجوادی پارٹی رہنما اکھلیش یادو، اعظم خان کی عیادت کے لیے دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک گفتگو ہوئی۔Azam Khan and Akhilesh Yadav Meeting

جیل سے رہا ہونے کے بعد اعظم خان اور اکھلیش یادو کی پہلی ملاقات
جیل سے رہا ہونے کے بعد اعظم خان اور اکھلیش یادو کی پہلی ملاقات

By

Published : Jun 1, 2022, 4:09 PM IST

Updated : Jun 1, 2022, 4:24 PM IST

اتردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو آج دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج اعظم خان کی عیادت کے لیے پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کافی دیر تک گفتگو ہوئی۔ غور طلب ہے کہ اعظم خان گزشتہ چار دنوں سے دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں بھرتی ہیں۔ ہسپتال ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اعظم خان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ انہیں اتوار کو معمول کی صحت کی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔Azam Khan and Akhilesh Yadav Meeting

واضح رہے کہ اعظم خان تقریباً 27 ماہ سے جیل میں تھے، سُپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد باہر آئے ہیں۔ وہیں اس ملاقات کو دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات پھر سے مضبوط ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی ہسپتال میں اعظم خان کی عیادت کے لیے پہنچے تھے۔ اعظم خان مسلسل اکھلیش یادو پر طنز کر رہے تھے، تاہم اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ اعظم خان اور پارٹی کے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Azam Khan Health Issue:اعظم خان کی طبیعت خراب، سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا

Last Updated : Jun 1, 2022, 4:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details