سماج وادی پارٹی (SP) اور راشٹریہ لوک دل (RLD) کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے اتحاد کا باضابطہ طور پر ابھی تک اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن دونوں پارٹیوں نے اپنی پارٹی کے صدور کی پہلی مشترکہ ریلی مغربی اترپردیش (Western Uttar Pradesh) کے شہر میرٹھ (Meerut) میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماج وادی پارٹی (Samajwadi Party) ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ 7 دسمبر کومیرٹھ میں ایس پی صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav national president of the Samajwadi Party) اور آر ایل ڈی صدر جینت چودھری (RLD President Jayant Chaudhary) کی پہلی عوامی میٹنگ (Public meeting) ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز جینت نے یہاں اکھلیش سے ملاقات کی تھی اور سیٹوں کی تقسیم پر میراتھن میٹنگ (Marathon Meeting) کی، لیکن کچھ سیٹوں پر دونوں فریقوں کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے اتحاد کا باضابطہ اعلان نہیں ہو سکا۔ غالب گمان یہی ہے کہ دونوں رہنماؤں کی مشترکہ ریلی سے پہلے ہی سیٹوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ پارٹی قیادت نے جلد اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔