اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر میں 2 ٹریلرزکے درمیان تصادم، 4 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق رفتارتیزہونے کی وجہ سے کشن گڑھ سے آنے والے ٹریلرکا ڈرائیورگاڑی کا توازن کھو بیٹھا اور ڈیوائیڈر کراس کرتے ہوئے سڑک کے دوسری جانب جا پہنچا۔

اجمیر: 2 ٹریلرزکے درمیان تصادم 4 افراد زندہ جل گئے
اجمیر: 2 ٹریلرزکے درمیان تصادم 4 افراد زندہ جل گئے

By

Published : Aug 17, 2021, 2:03 PM IST

راجستھان کے ضلع اجمیر کے آدرش نگر تھانہ علاقے میں 2 ٹریلرز کے درمیان تصادم ہوا۔

اجمیر: 2 ٹریلرزکے درمیان تصادم 4 افراد زندہ جل گئے

تصادم کے بعد دونوں ٹریلرز میں آگ لگ گئی۔ آگ کی وجہ سے ٹریلر میں موجود 4 افراد ہلاک گئے اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔

یہ خوفناک سڑک حادثہ صبح سویرے ضلع کے پربت پورہ بائی پاس پر پیش آیا۔

دو ٹریلرز کی آپس میں ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

ٹریلرز کے کیبن میں بیٹھے ڈرائیور سمیت چار افراد کو زندہ جل گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی آدرش نگر پولیس اسٹیشن موقع پر پہنچ گئی۔

ایڈیشنل ایس پی ستیارام پرجاپت نے بتایا کہ آدرش نگر پولیس اسٹیشن کو حادثے کی اطلاع ملی تھی۔

اطلاع ملنے پر اسٹیشن انچارج ہیمارام موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریلر میں 4 لاشیں ملی ہیں ممکنہ طور پر یہ دونوں ٹریلر کا ڈرائیور اور کلرک ہیں۔

ان میں ایک ٹریلر کے ڈرائیور اور مددگار کی شناخت کی گئی ہے۔

دوسرے ٹرک کے ڈرائیور اور مددگار کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔

پولیس نے چار لاشیں جے ایل این ہسپتال کے مردہ خانے میں بھیج دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ٹریلر ڈیوائیڈر کراس کر کے دوسری طرف سڑک پر آیا اور سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔

اس کی وجہ سے دونوں ٹریلرز میں آگ لگ گئی۔ ٹریلرز میں سے ایک سنگ مرمر سے بھرا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار کی وجہ سے کشن گڑھ سے آنے والے ٹریلر کا ڈرائیور اپنا توازن کھو بیٹھا اور ڈیوائیڈر کراس کرتے ہوئے ٹریلر سڑک کے دوسری جانب جا پہنچا۔

اس دوران دوسری جانب سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا۔

مزید پڑھیں:راجستھان میں کان گرنے سے 5 مزدور ہلاک

ٹرانسپورٹ کمپنی کے رکن سریش کمار برلا نے بتایا کہ ٹریلر جلور سے گرینائٹ اور ماربل لے کر دہلی روانہ ہوا تھا۔

اس دوران بیوار سے آنے والا پاؤڈر سے بھرا ٹریلر ڈیوائیڈر کو پار کر کے مخالف سمت میں آیا جس سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریلر کے کیبن میں تین افراد تھے جن میں ڈرائیور 15 سالہ نوجوان شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details