اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ajinkya Rahane Signs Leicestershire رہانے لیسٹر شائر میں شامل - لیسٹر شائر کاؤنٹی کلب

ہندوستان کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے انگلینڈ میں آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے لیسٹر شائر کاؤنٹی کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

رہانے لیسٹر شائر میں شامل
رہانے لیسٹر شائر میں شامل

By

Published : Jan 31, 2023, 8:08 PM IST

لیسٹر: لیسٹر شائر کاؤنٹی کلب نے کہا کہ رہانے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے اختتام کے بعد جون 2023 میں کلب جوائن کریں گے۔ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آٹھ میچوں اور ایک روزہ کپ کے پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

رہانے نے کلب میں شامل ہونے کے بعد کہا، "میں آنے والے سیزن کے لیے لیسٹر شائر میں شامل ہونے پر خوش ہوں۔ میں اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے اور لیسٹر شہر گھومنے کا منتظر ہوں۔

رہانے اس سے قبل 2019 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں بھی ہیمپشائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ تمام فارمیٹس میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے والے رہانے نے بین الاقوامی سطح پر 8000 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 12 بار جبکہ ون ڈے میں تین بار سنچری کا نشان چھو چکے ہیں۔ طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان رہے رہانے نے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں 82 میچ کھیل کر 38.52 کی اوسط سے 4,931 رن بنائے ہیں۔

کلب میں رہانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے کرکٹ ڈائریکٹر کلاڈ ہینڈرسن نے کہا، "میں اجنکیا رہانے کو لیسٹر شائر میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔ وہ اپنے ساتھ بہت زیادہ تجربہ اور کھیل کا نظم و ضبط لیکر آتے ہے۔ ہمارے پاس اس کا فائدہ اٹھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli Most Popular Cricketer وراٹ کوہلی میدان کے باہر بھی سب سے زیادہ مقبول کرکٹر

انہوں نے کہا، ''میں نے (اسسٹنٹ کوچ) الفانسو تھامس اور (ہیڈ کوچ) پال نکسن سے بات کی، جنہوں نے ماضی میں اجنکیا کو دیکھا تھا، اس لیے وہ ہمیشہ ہماری نظروں میں تھے۔ یہ دیکھنے کی بات تھی کہ ٹیم کو کس چیز کی ضرورت ہے، جو یقیناً ایک سینئر اوورسیز بلے باز تھا، اس لیے ہمیں اجنکیا کی سطح کا کوئی شخص ملنے پر خوشی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details