قومی دارالحکومت دہلی میں آلودگی Delhi Pollution کی سطح خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ آج صبح دہلی کا اے کیو آئی 372 درج کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد مسلسل آلودگی کی مارجھیل رہے راجدھانی کے لوگوں کو کچھ حد تک راحت ملی تھی لیکن ایک بار پھر سے یہاں کی آلودگی کی سطح خراب ہوتی جا رہی ہے۔
ایئر کوالٹی بہت خراب زمرے میں ہے۔ وہیں این سی آر کی بات کریں تو فریدآباد اور گرو گرام میں آلودگی کی سطح بہت خراب زمرے میں ہے۔