مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہاں فضائیہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تیاریوں، فوری کاروائی کرنے کے لیے تیار رہنے کی استعداد اور مہم کے دوران امن میں اول درجے کے پیشہ ور رجحان کے ساتھ کام کرنے کے لیے فضائیہ کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی لڑائیوں میں فضائیہ کا کردار بہت اہم ہونے والا ہے اور اسے دیکھتے ہوئے فضائیہ کو مصنوعی ذہانت، بگ ڈاٹا ہینڈلنگ اور مشین لرننگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اپنی استعداد اور طاقت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:۔بھارت 75 سے زیادہ ممالک کو دفاعی سازوسامان ایکسپورٹ کر رہا ہے: راجناتھ
راجناتھ نے کہا کہ میک ان انڈیا منصوبے کے تحت لوکلائیزیشن کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کے نتائج نظر آنے لگے ہیں اور ہلکے جنگی طیارے مارک- 1 اے اور سی 295- کے آرڈر سے ایئرو اسپیس سیکٹر میں بھی لوکلائیزیشن (سودیسی)کو فروغ ملے گا۔ تینوں افواج کے انضمام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے لیکن اسے نافذ کرتے ہوئے تمام پہلو پر غور کیے جانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء پر توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیر دفاع نے کمانڈروں سے کہا کہ وہ گہرائی سے غور و فکر کریں اور کانفرنس کے موضوع 'بے یقینی میں یقینی کو یقینی بنانا‘ کے موضوع پر عملی حل نکالیں۔
(یو این آئی)