حکومت نے ہوائی کرائے کے لیے مقررہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم حد کی میعاد 31 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو پروازوں کی تعداد بھی 31 مئی تک گذشتہ سال کے 'سمر شیڈیول' کے 80 فیصد تک محدود رہے گی۔
کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری ہوا بازی کی وزارت نے دو الگ الگ احکامات جاری کر کے کرایہ اور پروازوں کی تعداد سے متعلق مخصوص ضوابط کی میعاد میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے آج اس سلسلے میں سرکلر جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
کووڈ-19 کی وبا کے پیش نظر حکومت نے پرواز کے وقت کے حساب سے ہر شعبے کے لیے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایہ طے کیا ہے۔
یہ نظام گذشتہ سال 25 مئی سے نافذ ہے جب دو ماہ کی مکمل تالا بندی کے بعد گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔