اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وویک رام چودھری نے ہندوستانی فضائیہ کی کمان سنبھالی - ای ٹی وی بھارت اردو

ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری دسمبر 1982 میں فضائیہ کی جنگی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں سیاچن گلیشیر پر قبضہ کے لیے چلائی گئی مہم اور 1999 میں کارگل جنگ میں آپریشن سفید ساگر میں حصہ لیا تھا۔

air-chief-marshal-vr-chaudhari-takes-charge-as-indian-air-force-chief
ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری

By

Published : Sep 30, 2021, 7:05 PM IST

نئی دہلی: ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے آج یہاں ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے 42 سال کی سروس کے بعد آج ریٹائر ہونے پر فضائیہ کی کمان پر ایئر چیف مارشل چودھری کو سونپی جنہوں نے چین کے ساتھ بحران کے دوران لداخ سیکٹر کی کمان سنبھالی تھی۔

وویک رام چودھری نے ہندوستانی فضائیہ کی کمان سنبھالی

ایئر چیف مارشل چودھری دسمبر 1982 میں فضائیہ کی جنگی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے 1980 کی دہائی میں سیاچن گلیشیر پر قبضہ کے لیے چلائی گئی جنگی مہم اور 1999 میں کارگل جنگ میں آپریشن سفید ساگر میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں:


سبکدوش ہونے والے ائیر چیف نے ریٹائرمنٹ سے قبل دارالحکومت میں نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details