اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہم مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے: ایم آئی ایم - آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

ایم آئی ایم نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے یہ ان کا کام ہے لیکن اب ہم مزید مظالم برداشت نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو ہم احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے۔

aimim warning on the arrest of Maulana Kaleem Siddiqui
ایم آئی ایم کی میٹنگ

By

Published : Sep 25, 2021, 11:48 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے گاؤں پھولت کے رہائشی مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری سے ناراض آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے جمعہ کی دیر شام ایک میٹنگ کی اور مولانا کی گرفتاری پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایم آئی ایم کی میٹنگ

ایم آئی ایم نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے یہ ان کا کام ہے لیکن اب ہم مزید مظالم برداشت نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو ہم احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری تمام انصاف پسند شہریوں کیلئے باعث تشویش

آپ کو بتا دیں کی منگل کی دیر شام مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری سے ناراض مظفر نگر کے علاقے مدینہ چوک کے قریب جمعہ کی شام ال انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داروں نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔

اس میٹنگ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداروں نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلیم صدیقی ایک اعلی شخصیت ہیں ہے وہ ایک شریف اور نیک انسان ہیں، اس طرح ان کو گرفتار کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ ان کی گرفتاری سے ملک کا ماحول خراب ہوگا اور انتشار پیدا ہوگا۔ بی جے پی کے لوگ صرف مسلمانوں کو ہی نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اب ہم مزید مظالم برداشت نہیں کریں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور ان کا مقابلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details