اے آئی ایم آئی ایم نے یوپی انتخابات کے لیے مزید نو امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کی گئی نویں فہرست میں فیروز آباد کے شیخ آباد اسمبلی حلقے سے پریتی مشرا، سدھارتھ نگر کے ڈمریاگنج اسمبلی حلقے سے عرفان احمد ملک، ہردوئی کے سندیلا اسمبلی حلقے سے ملک، لکھیم پور کھیری کے لکھیم پور اسمبلی حلقے سے عثمان صدیقی، گھورکھپور کے گورکھپور دیہی اسمبلی حلقے سے محمد اسلام، پریاگ راج کے پریاگ راج شمال اسمبلی حلقے سے محمد علی، پریاگ راج کے پرتاپ پور اسمبلی حلقے سے سید محمد منتظر، پریاگ راج کے سراوں اسمبلی حلقے سے سیتا رام سروج، اعظم گڑھ کے گوپال پور اسمبلی حلقے سے عبداللہ کو امیدوار بنایا ہے۔AIMIM Released the 9th List
سات مرحلوں میں ہونے والے اتردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں بہت کم وقت باقی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اب تک کئی مرحلوں کے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی یوپی میں اب تک کئی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والی فہرست میں نو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔