کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے یوپی انتخابات کے لیے مزید نو امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ سنیچر کو جاری کی گئی دسویں فہرست میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بلیا کی پھپنا اسمبلی سیٹ سے محمد شمیم عرف بھولا نیتا جی اور اعظم گڑھ کی مہ نگر اسمبلی سیٹ سے کرم ویر آزاد کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ مجلس نے سلطان پور ضلع کی سلطان پور اسمبلی سیٹ سے مرزا اکرم بیگ اور بھدوہی ضلع کی اورائی اسمبلی کے لیے ترہائی رام کو ٹکٹ دیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے یوپی اسمبلی انتخابات کے لیے اب تک 70 امیدواروں کھڑے کیے ہیں۔ AIMIM Released the 10th List
سات مرحلوں میں ہونے والے اتردیش اسمبلی انتخابات 2022 میں بہت کم وقت باقی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اب تک کئی مرحلوں کے امیدواروں کو میدان میں اتار دیا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی یوپی میں اب تک 70 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سنیچر کو جاری ہونے والی فہرست میں مزید چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔