اردو

urdu

By

Published : Nov 8, 2022, 7:57 PM IST

ETV Bharat / bharat

Delhi Municipal Corporation Elections مجلس اتحادالمسلمین نے دوسری فہرست جاری کردی

دہلی میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ ایم آئی ایم رہنما کلیم الحفیظ نے دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لوگوں کو دھوکا دیا ہے، یہ الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مظالم اور عام آدمی پارٹی کے فریب کے خلاف ہے۔ Delhi Municipal Corporation Elections

مجلس اتحاد المسلمین نے دوسری فہرست جاری کی
مجلس اتحاد المسلمین نے دوسری فہرست جاری کی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیاں سرگرم ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے ایم سی ڈی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے مزید امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

دہلی ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے دوسری فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریتی وارڈ 243 مصطفی آباد سے سروری بیگم شوہر محمد احتشام انور جبکہ دوسرے مسلم اکثریتی وارڈ 188 شاہین باغ ابوالفضل کے لیے عارف سیفی کو امیدوار بنایا ہے۔ اس سے قبل ایم آئی ایم نے اپنی پہلی فہرست میں ستارہ محمد فخرالدین کو برج پوری وارڈ نمبر 245 مصطفی آباد سے امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ سرتاج علی سیفی کو وارڈ نمبر 246 شری رام کالونی سے امیدوار بنایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کلیم الحفیظ نے کہا کہ مزید امیدواروں کے ناموں کے فیصلے کا عمل جاری ہے اور دیگر وارڈز پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ جلد ہی دوسرے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لوگوں کو دھوکا دیا ہے، یہ الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مظالم اور عام آدمی پارٹی کے فریب کے خلاف ہے۔ آج لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Municipal Corporation Elections مجلس اتحاد المسلمین نے پہلی فہرست جاری کردی

انہوں نے کہا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کوڑے کچرے کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔ بی جے پی نے اتر پردیش، ہریانہ اور مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود آلودگی کو ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ دہلی میں اور پنجاب میں عام آدمی پارٹی اقتدار میں ہے۔ انہوں نے آلودگی کا حل نکالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد المسلمین نے لوگوں کو ایک سیاسی آپشن دیا ہے، جس طرح سے ہمیں حمایت مل رہی ہے۔ اس سے صاف ہے کہ 7 دسمبر کی آنے والی تاریخ دہلی میں ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details