ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے وسیم رضوی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی حضرت ٹیپو سلطان چوک سے ہوتی ہوئی گاندھی چوک، بخاری چوک، امبیڈکر چوک سے شاستری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر مولانا نظام الدین برکاتی نے کہا کہ وسیم رضوی نے حضور کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس کی سزا اس کو دنیا و آخرت میں ضرور ملے گی۔ مولانا شیخ فرید الدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کی فضا خراب کرنے والے ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
مولانا عبداللہ نقشبندی نے کہا کہ وسیم رضوی جیسے لوگ ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اسلام پر جتنا دبایا جائے گا، وہ اتنا ہی آگے بڑھے گا۔