اس تناظر میں آج ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز کی جانب اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کے لیے پیدل مارچ نکالا گیا اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
اس تعلق سے ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ بھارت کے مظلوم اقلیتوں کے حقوق کیلئے ارباب اقتدار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنی بات کہنے والے مجلس کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی آواز کو بند کرنے کے لئے کچھ مذہبی شرپسندوں نے ان کی رہائش گاہ پر حملے کیا۔
ڈاکٹر خالد پرویز نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کی حکومت میں اس ملک کا ہر عام شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتا ہے۔