مرکز کی بی جے پی حکومت نے مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر زیڈ زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ اسدالدین اویسی کے قافلے پر ہوئی فائرنگ کے ایک دن بعد حکومت ہند نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ Asaduddin Owais Provided Z Category Security
واضح رہے گزشتہ روز یعنی جمعرات کو دو لوگوں نے اویسی کے قافلے پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب اسد الدین میرٹھ کے کٹھور علاقے سے دہلی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ یہ واقعہ چھجرسی ٹول گیٹ پر پیش آیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فائرنگ میں ان کی گاڑی پنکچر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر جانا پڑا۔ Attack on Asaduddin Owais
ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی جمعرات کو انتخابی مہم کے لیے اتر پردیش کے میرٹھ میں تھے۔ دہلی پہنچنے کے بعد اویسی نے کہا کہ ' میرا میرٹھ اور کٹھور میں روڈ شو تھا۔ جب میں واپس آرہا تھا اچانک میری گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں۔ کسی طرح ہم بچنے میں کامیاب ہوئے۔ میں نے دو لوگوں کو دیکھا ہے۔ ایک نے سرخ رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی۔ دوسرے نے سفید جیکٹ پہنا ہوا تھا۔
'میری گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا اور دو سے تین کلومیٹر کی دوری طئے کرنے کے بعد میں گاڑی بدلی۔ میں نے اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سے بات چیت کی۔ جنہوں نے بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ میری گاڑی پر تین گولیوں کے نشان ہیں۔ ایس پی نے کہا کہ فرانزک ٹیم تحقیقات کرے گی۔
مزید پڑھیں: Firing on Asaduddin Owaisi in UP: غازی آباد میں اویسی پر حملہ، دو ملزمین گرفتار