اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایمس کے آئی این آئی، سی ای ٹی، پی جی داخلہ امتحان ملتوی - قومی دارالحکومت

ایمس نے یہ فیصلہ قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کے موجودہ حالات کے پیش نظر لیا ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق امتحان کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان جولائی کے بعد میں کیا جائے گا۔

ایمس کے آئی این آئی، سی ای ٹی، پی جی داخلہ امتحان ملتوی
ایمس کے آئی این آئی، سی ای ٹی، پی جی داخلہ امتحان ملتوی

By

Published : Apr 24, 2021, 1:09 PM IST

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے آئی این آئی کے پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے، 8 مئی کو منعقد ہونے والے آئی این آئی، سی ای ٹی، پی جی۔2021 داخلہ امتحان آئندہ جولائی تک ملتوی کردیئے ہیں۔

ایمس نے یہ فیصلہ قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کے موجودہ حالات کے پیش نظر لیا ہے۔ سرکاری حکم کے مطابق امتحان کے لیے اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر اور سنگین حالات کی وجہ ملک کی مختلف ریاستوں میں امتحانات کو منسوخ یا ملتوی کردیا گیا ہے۔ پوری توجہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے پر مرکوز کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details