سنہ 2008 سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت میں 8 فروری کو سنایا گیا تھا جس میں 78 ملزمین میں سے 28 ملزمین کو ثبوت نہ ہونے کے باعث بری کر دیا گیا تھا اور 49 ملزمین کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا، Ahmedabad Serial Blast Sentence of Convicts اس کے تحت سزا کے لیے عدالت میں سماعت ہوئی اور آج احمدآباد کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران دفاعی وکیل مجرموں کو سزا میں کمی کے لیے درخواست پیش کی تھی، جب کہ سرکاری وکیل نے مجرموں کو زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی دلیل پیش کی تھی۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج عدالت نے ملزمین کو سزا سنانے کے لیے 18 فروری کا دن مقرر کیا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
26 جولائی 2008 کو احمدآباد شہر کے 20 علاقوں میں 21 بم دھماکے ہوئے تھے جن میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 244 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس معاملے میں احمد آباد میں 20 اور سورت میں 15 ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں سے 28 ملزمین 7 ریاستوں کی جیل میں بند ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں 76 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔