آگرہ: جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وادی کے امن کو درہم برہم کرنے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا جاسکے۔ اسی کے تحت جموں و کشمیر کے 2 پاکستانی دہشت گردوں سمیت 10 قیدیوں کو اتوار کی دوپہر آگرہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ ان قیدیوں کو خصوصی حفاظتی بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔
JK Prisoners Shifted to Agra Jail جموں و کشمیر کے 10 قیدیوں کو آگرہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا - جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ
جموں و کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کئی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی کے تحت کُل 10 قیدیوں کو جموں و کشمیر کے جیل سے آگرہ سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے 10 قیدیوں کو آگرہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا
آگرہ جیل کے ڈی آئی جی رادھا کرشنا مشرا نے بتایا کہ جموں و کشمیر سے 2 پاک عسکریت پسند اور دیگر قیدیوں کو سڑک کے ذریعے آگرہ لایا گیا۔ یہ قیدی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بند تھے۔ اب آگرہ سینٹرل جیل میں جموں و کشمیر کے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔ اس میں 26 پاکستانی عسکریت پسند ہیں۔ جموں کشمیر اور پاکستانی عسکریت پسندوں کو خصوصی سیکورٹی بیرکوں میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Prisoners in Indian Jail بھارتی جیلوں میں تیس فیصد قیدی مسلم ہیں، رپورٹ