اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh On Agniveer Scheme اگنی ویراسکیم اہم فوجی اصلاح، راجناتھ - ملک کے 75 ویں یوم آزادی

ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر فوجیوں سے خطاب کررتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 'اگنی ویر یوجنا' کا نفاذ بھی فوجی اصلاحات کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔Rajnath Singh On Agniveer Scheme

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 14, 2022, 11:03 PM IST

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں افواج میں جوانوں کی بھرتی کے لیے شروع کی گئی اگنی ویر اسکیم کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی اصلاحات کی طرف ایک اہم قدم ہے۔Rajnath Singh On Agniveer Scheme

اتوار کو ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر فوجیوں سے اپنے خطاب میں اگنیور اسکیم کو لے کر اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان راج ناتھ نے کہا، 'وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق 'اگنی ویر یوجنا' کا نفاذ بھی فوجی اصلاحات کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے نوجوان 'اگنی ویر' ہوں گے۔ 'اگنی پتھ' محب وطن نوجوانوں کو چار سال کی مدت کے لیے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی چار سالہ مدت کار پوری کرنے والے اگنی ویروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی موثر اقدامات کیے ہیں اور ان کا اعلان کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اپوذیشن اگنی ویر اسکیم کو لے کر حکومت پر لگاتار حملے کر رہی ہے اور اسے افواج کوکمزور اور نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنانے کا قدم قرار دے رہی ہے۔

مسلح افواج کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے، سنگھ نے کہا، 'ہماری افواج نے اب تک جنگوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں اور پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم تینوں افواج کے درمیان انضمام کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی، گوہاٹی اور پورٹ بلیئر میں مشترکہ 'لاجسٹک نوڈ' قائم کیے گئے ہیں جو مسلح افواج کو ان کے چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود، راشن، ایندھن، جنرل اسٹور کی اشیاء، شہریوں کی نقل و حمل، خصوصی کپڑوں اوردیگر سامانوں کے لیے کور فراہم کریں گے اور ان کی مہمات کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے انجینئرنگ سپورٹ بھی فراہم کریں گے۔

وزیر دفاع نے کہا، 'ہماری افواج نے ایل اے سی، ایل او سی، بین الاقوامی سرحد، سمندری سرحد پراعلیٰ سطح کی چوکسی اور حفاظت کو برقرار رکھا ہے۔ ہماری افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کی ضروریات کو ہر ممکن طریقے سے پورا کیا جا رہا ہے۔'
مختلف ادوار میں ملک کے بہادروں کی بہادری کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے پورا یقین ہے کہ مسلح افواج کی سپریم کمانڈر اور ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو کی قیادت میں ہم قوم کے دفاع کی نئی جہتیں طے کریں گے۔
انہوں نے فورسز میں خواتین کی شراکت کو کو بڑھانے کے لیے چلائی جانے والی اسکیموں اور اعلانات کا بھی ذکر کیا۔ خطاب کے آغاز میں انہوں نے قوم کی جانب سے تمام فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر پوری قوم خوشی سے بھری ہوئی ہے۔

شمال میں ہمالیہ کی چوٹیوں سے لے کر جنوب کے سمندروں اور صحرائے تھر سے لے کر شمال مشرق کے جنگلات تک، قومی دفاع کی پہلی صف میں کھڑے فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے بہادر سپاہی اور فوجی افسران کو اس امرت مہوتسو پر شکر گزار قوم کی جانب سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں ان بہادر سابق فوجیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔'

یہ بھی پڑھیں: Online Registration for Agneepath: پونچھ میں اگنی پتھ اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن پروگرام


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details