اردو

urdu

Rahul Gandhi on Agniveer Scheme اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں، راہل گاندھی

By

Published : Feb 7, 2023, 3:03 PM IST

Updated : Feb 7, 2023, 4:20 PM IST

کانگریس پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے ایوان میں کہا کہ یاترا کے دوران انہیں عوام سے بات کرنے اور ان کے مسائل سننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ نے اگنی ویر یوجنا کی تعریف کی ہے، لیکن بے روزگار نوجوان جو فوج میں بھرتی کے لیے صبح چار بجے سڑکوں پر بھاگتے ہیں، اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی

راہل گاندھی

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے چھٹے دن لوک سبھا میں شکریہ کی تحریک پر بحث ہوئی۔ اس دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کا حوالہ دیتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری، اگنی ویر یوجنا، غربت اور اڈانی کے مسائل پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں بھارت جوڑو یاترا کے دوران فوجی افسران اور سابق فوجیوں نے بتایا تھا کہ اگنی ویر یوجنا فوج کی اسکیم نہیں ہے۔ فوج پر مسلط کیا گیا ہے۔ اجیت ڈوبھال نے اگنی ویر اسکیم کو نوجوانوں پر تھوپنے کا کام کیا ہے جو کہ اصل میں آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا کے دوران انہیں عوام سے بات کرنے اور ان کے مسائل سننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اب آپ نے اگنی ویر یوجنا کی تعریف کی ہے، لیکن بے روزگار نوجوان جو فوج میں بھرتی کے لیے صبح چار بجے سڑکوں پر بھاگتے ہیں، اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں چار سال بعد فوج سے نکال دیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے کہا "فوج کے ریٹائرڈ افسران کہہ رہے ہیں کہ اگنی ویر اسکیم فوج کی نہیں ہے۔ یہ اسکیم آر ایس ایس کی طرف سے آئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے آیا ہے۔ فوج پر اس اسکیم تھوپا اسے کیا گیا ہے۔ اجیت ڈوبھال نے اسے تھوپنے کا کام کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ سماج میں اتنی بے روزگاری ہے، اگنی ویر کے بعد سماج میں تشدد بڑھے گا۔ اجیت ڈوبھال کا نام لینے پر حکمراں جماعت کی طرف سے اعتراض اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ آپ ان کا نام نہیں لے سکتے۔ راہل گاندھی اور کانگریس ارکان نے کہا کہ وہ اسے کیوں نہیں لے سکتے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ جب ہم نے نوجوانوں سے ان کی ملازمتوں کے بارے میں پوچھا تو بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ بے روزگار ہیں یا ٹیکسی چلاتے ہیں۔ کسانوں نے پی ایم انشورنس اسکیم کے تحت پیسے نہ ملنے کی بات کی، ان کی زمین چھین لی گئی، جب کہ قبائلیوں نے قبائلی بلوں کی بات کی۔ لوگوں نے اگنی ویر یوجنا کے بارے میں بھی بات کی، لیکن نوجوانوں نے کہا کہ یہ ہمیں 4 سال بعد نوکری چھوڑنے کو کہے گا۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کہا کہ یہ رشتہ کئی سال پہلے شروع ہوا جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ایک شخص پی ایم مودی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا تھا، وہ پی ایم کا وفادار تھا اور مودی کی مدد کرتا تھا۔ اصل جادو تب شروع ہوا جب پی ایم مودی 2014 میں دہلی پہنچے۔ ایک اصول ہے کہ جس کے پاس ہوائی اڈوں کا سابقہ ​​تجربہ نہ ہو وہ ہوائی اڈوں کی ترقی میں شامل نہیں ہو سکتا۔ حکومت ہند نے اس اصول کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس اصول کو تبدیل کیا گیا اور چھ ہوائی اڈے اڈانی کو دے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہندوستان کے سب سے زیادہ منافع بخش ہوائی اڈے ممبئی ہوائی اڈے کو جی وی کے سے سی بی آئی، ای ڈی جیسی ایجنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے ہائی جیک کر لیا گیا اور حکومت ہند کی جانب سے اڈانی کو دیا گیا۔ اب اڈانی کے پاس دفاعی شعبے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ کل پی ایم نے ایچ اے ایل میں کہا کہ ہم نے غلط الزامات لگائے، لیکن حقیقت میں ایچ اے ایل کے 126 طیاروں کا ٹھیکہ انیل امبانی کو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سے ملی لوگوں کے حق کے لیے لڑنے کی طاقت، راہل

Last Updated : Feb 7, 2023, 4:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details