ترواننت پورم: اتوار کے روز کیرالہ کے الاتور میں الاپوزا کننور ایکزیکیٹو ایکسپریس ٹرین کے ڈی ون کوچ میں چلتی ٹرین کے دوران ایک شخص نے ایک دوسرے شخص پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ آگ سے بچنے کی کوشش میں تین افراد نے چھلانگ لگادی جن کی لاشیں ریلوے ٹریک سے برآمد کی گئی ہیں جن میں ایک دو سالہ بچی اور اس کی آنٹی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جب ٹرین رات 9:30 بجے کے قریب کوزی کوڈ اور کننور کے درمیان کوراپوزا پل کو عبور کرنے والی تھی، اسی دوران ایک شخص نے مسافر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس آگ کے نو افراد شکار ہوئے جنہیں کوزی کوڈ کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پیر کی دوپہر، کیرالہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی جس کی شناخت نوئیڈا کے رہائشی شاہ رخ سیف کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کو ریلوے ٹریک سے ایک موبائل فون ملا جس سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کرنے پر کئی اہم معلومات ملی ہے، حالانکہ اس فون میں سم کارڈ نہیں تھا اور فون آخری مرتبہ 30 مارچ کو استعمال کیا گیا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ شاہ رخ سیف کوزی کوڈ میں مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ این آئی اے کے افسران اور ریلوے پولیس کے افسران کی ایک ٹیم کننور پہنچ چکی ہے اور ریلوے کوچ کی جانچ کررہے ہیں۔ جب کہ کیرالہ پولیس اور ریلوے پولیس پہلے ہی نوئیڈا پہنچ گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی میں دیکھے گئے مشتبہ شخص کو پولیس کررہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوار کو رات میں 11:30 بجے ایک لال شرٹ پہنے ہوئے ایک شخص کو موٹر سائیکل پر بیٹھتے ہوئے دیکھا ہے، اتوار کو ریلوے ٹریک سے تقریبا 50 کلو میٹر کی دوری پر جہاں سے مشبہ شخص نے ٹرین سے چھلانگ لگائی تھی۔ پیر کو دیر رات پولیس نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص مشتبہ نہیں تھا بلکہ کوئی اور شخص تھا۔