واشنگٹن: ایک سرکاری امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق افغان حکومت کے بہت سے فوجی سقوطِ کابل کے بعد بھاگ کر پاکستان چلے گئے، پاکستان اور ایران میں سرحدی گزرگاہوں پر قبضے نے بھی سابق افغان حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو کے لیے خصوصی انسپکٹر جنرل کے دفتر نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ جولائی 2021 میں طالبان نے 'پاکستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا۔ اس پیش رفت کے ذریعے افغان حکومت کو کسٹم کی اہم آمدنی سے محروم کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2021 میں کابل طالبان کے قبضے میں آنے سے چند ہفتوں قبل افغان فوجیوں نے پاکستان میں داخل ہونا شروع کردیا تھا۔Many Afghan Soldiers Fled to Pakistan
مزید پڑھیں:۔ Former Afghan General on Taliban: افغانستان کے سابق فوجی سربراہ کا طالبان کے خلاف نئی جنگ کا عزم