اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

UP Assembly Election 2022: اترپردیش میں بی جے پی کو دھچکا، سوامی پرساد موریہ کے علاوہ تین ارکان اسمبلی کا استعفیٰ - Swami Prasad Maurya resigns from Yogi cabinet

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Assembly Election 2022 کے اعلان کے بعد بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یوگی کابینہ کے وزیر سوامی پرساد موریہ کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد تین اور ایم ایل اے نے بی جی پی سے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان اسمبلی نے سوامی پرساد موریہ کی حمایت میں بی جے پی چھوڑی ہے۔

اترپردیش میں بی جے پی کو دھچکہ، دومزید رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ
اترپردیش میں بی جے پی کو دھچکہ، دومزید رکن اسمبلی نے دیا استعفیٰ

By

Published : Jan 11, 2022, 6:17 PM IST

سوامی پرساد موریہ کے ساتھ تیندواری اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے برجیش پرجاپتی نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ دوسری طرف دو اور ایم ایل اے روشن لال ورما اور بھگوتی ساگر نے بھی بی جے پی چھوڑ دی۔ سوامی پرساد موریہ کی طرح وہ بھی سماجوادی پارٹی میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

یوگی کابینہ میں شرم اور روزگار کے وزیر Minister of Labor and Employment سوامی پرساد موریہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے گورنر آنندی بین پٹیل کو ایک استعفیٰ خط بھیجا ہے جس میں بی جے پی پر دلت پسماندہ، استحصال زدہ، محروم، مظلوم طبقات پر ظلم کرنے کا الزام لگایا۔

سوامی پرساد موریہ کے ساتھ بی جے پی کے ایم ایل اے برجیش پرجاپتی نے بھی بندہ کی تندواری سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری طرف دو اور ایم ایل اے روشن لال ورما اور بھگوتی ساگر نے بھی بی جے پی کو الوداع کہہ دیا۔ سیاسی گلیاروں میں تذکرہ ہے کہ برجیش پرجاپتی سمیت ان کے ساتھ اور دو لوگ ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Yogi Adityanath Controversial Statement: 'یوپی الیکشن اسّی اور بیس فیصد کے درمیان'

اس سلسلے میں یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کا کہنا ہے کہ سوامی پرساد موریا نے کن وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، مجھے نہیں معلوم ہے۔ ان سے بیٹھ کر بات کرنے کی اپیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں کیے گئے فیصلے اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سوامی پرساد موریا نے بھارتیہ جنتا پارٹی BJP چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اب برجیش پرجاپتی، روشن لال ورما اور بھگوتی ساگر بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details