اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے صحتیابی کے بعد خاتون کے جسم میں 'پس' بھر گیا - اینٹیجن ٹیسٹ

کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد خاتون کے جسم میں پس (پیپ) بھر گیا جس کے بعد خاتون کا آپریشن کر کے جسم سے آدھا لیٹر پس نکالا گیا۔ فی الحال خاتون کی صحت ٹھیک ہے اور اسے ہسپتال سے چھٹی بھی دی گئی ہے۔

کورونا سے صحتیابی کے بعد خاتون کے جسم میں پس بھر گیا
کورونا سے صحتیابی کے بعد خاتون کے جسم میں پس بھر گیا

By

Published : Dec 27, 2020, 12:49 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع بجوج نگر میں رہنے والی ایک خاتون کو کمر میں ہمیشہ درد رہتا تھا وہ کمر درد کے علاج کی غرض سے اورنگ آباد کے ہیگڑے وار ہسپتال پہنچی جس کے بعد اُس خاتون کا ایم آر آئی کروایا گیا، ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹر حیران ہوگئے۔

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد ایسی بیماری صرف چھ لوگوں میں شناخت ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ خاتون کے سر سے لے کر پیٹ اور پورے جسم میں پس جمع ہو گیا، ڈاکٹروں نے فوری طور پر خاتون کو ہسپتال میں داخل کیا اور اُس خاتون کی سرجری کی اور اس کے جسم سے تقریباً آدھا لیٹر پس نکالا۔

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کا اینٹیجن ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی، لیکن جسم میں اینٹی باڈیز پائی گئی اس کا مطلب یہ ہے کہ خاتون کورونا میں مبتلا ہوئی تھی، اس خاتون میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ختم ہو گئی تھی اور اسے بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ اس خاتون کو کورونا ہوا تھا اور کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد اس کے سارے جسم میں پس بھر گیا تھا، یہ بیماری جرمنی کے چھ افراد میں پائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details