اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hadis Najafi Killed مہسا امینی کے بعد اب حدیث نجفی 20 سالہ احتجاجی کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کردیا - کیا ہے پورا معاملہ

ایران میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد اب 20 سالہ احتجاجی حدیث نجفی کو سیکورٹی فورسز نے 6 گولیاں مار دیں۔ 20 year old protester was shot 6 times by the security forces

Hadis Najafi Killed
Hadis Najafi Killed

By

Published : Sep 27, 2022, 11:35 AM IST

Updated : Sep 27, 2022, 2:31 PM IST

ایران:ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت Mahsa Amini Deathکے بعد آج منگل کو مسلسل 11واں دن ہے جب ملک میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پولیس حراست میں امینی کی موت پر لوگوں میں غصہ ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ حدیدہ نجفی نامی 20 سالہ خاتون بھی سیکیورٹی فورسز کی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران میں پولیس کی حراست میں مہسہ امینی کی ہلاکت کے بعد سے ملک بھر میں حجاب کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ خواتین سڑکوں پر آکر حجاب کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ یہ خواتین احتجاج کے طور پر اپنے بال کاٹ کر حکومت کو للکار رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک مظاہرے میں حصہ لینے والی 20 سالہ خاتون ایرانی سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنی۔ اسے سیکورٹی فورسز نے چھ گولیاں ماریں جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔ اس خاتون کا نام حدیث نجفی ہے جو ایران میں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا مقبول چہرہ تھیں۔ اس سے قبل ہدیٰ نجفی کی ایک مخالف حجاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں احتجاج میں شامل ہونے سے قبل اپنے بال باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حدیث کو 'پونی ٹیل گرل' کے نام سے جانا جانے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں: Iranian Woman Dies ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست میں بائیس سالہ خاتون مہسا امینی کی موت

اطلاعات کے مطابق نجفی اتوار کی رات کرج شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے اس کے چہرے، گردن اور سینے پر چھ گولیاں ماریں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ Iranian Woman Dies۔ نجفی کے انتقال کی خبر کے بعد سے سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک شخص نے ٹویٹ کر کے کہا، حکومت ایران کا ایک اور شکار حدیث نجفی ہے۔ ایک اور شخص نے ٹویٹ کیا، اس کا نام حدیث نجفی تھا، جو 20 سال کی ایک دلیر اور بہادر لڑکی ہے۔ کرج شہر میں سیکورٹی فورسز نے اس پر چھ گولیاں چلائیں۔ وہ صرف 20 سال کی تھی۔

احتجاجیوں پر حکومتِ ایران کی سختی

حکومت کی سختی کے باوجود حجاب کے خلاف احتجاج نہ رکا، کئی شہروں میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل کر حجاب کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان مظاہروں میں اب تک مبینہ 40 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کے کئی شہروں میں مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کر لی ہے۔ خواتین اور شہری حقوق کی تنظیموں میں حکومتی قوانین پر غصہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایران میں انٹرنیٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کے انتباہ کے باوجود عوام کا احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ عدلیہ کے سربراہ محسنی نے اتوار کو کہا کہ فسادات کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا وقت آ گیا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے انٹرنیٹ پر پابندی

ان ہی حالات کے مدنظر ایرانی حکام نے ہفتے کے روز 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شدید مظاہروں کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی ایجنسی نیٹ بلاکس نے جمعہ کو کہا کہ احتجاج جاری رہنے کے باعث ایرانیوں کو موبائل انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کا سامنا ہے۔ واچ ڈاگ گروپ نے ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ ایران میں 2019 کے بعد سے انٹرنیٹ کی شدید ترین پابندیوں کا سامنا ہے، مظاہروں کے آغاز کے بعد سے ملک میں موبائل نیٹ ورکس بڑے پیمانے پر بند اور سوشل نیٹ ورکس انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر پابندی ہے۔ Iran Restricts Internet

ایران کے وزیر مواصلات احمد واحدی Iran Minister of Communications Ahmed Wahidi نے کہا کہ جب تک فسادات ختم نہیں ہوتے، انٹرنیٹ کی خدمات معطل رہیں گی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والے فسادات کو روکنے کے لیے، ہم انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانے کے پابند ہیں۔ واحدی کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں بے پردگی کے مناظر دکھائے گئے، جن میں خواتین اپنے سروں سے اسکارف اتار کر جلا رہی تھیں اور مظاہرین عورت، زندگی، آزادی جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ Iran Restricts Internet

خواتین نے حجاب جلادیے اور بال کاٹ دیے

خواتین کی جانب سے حجاب جلانے اور بال کٹوانے کی تصاویر پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر مردوں نے بھی ان مظاہروں میں شرکت کی اور اٹلی کے احتجاجی گانے بیلا چاؤ کا فارسی ورژن گا کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس کی حراست میں مھسا امینی کی ہلاکت پر ایران میں ابل پڑا، ایران میں ان مظاہروں کی وجہ 22 سالہ مہسا امینی ہے۔ مھسا امینی اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کا انتقال 16 ستمبر کو ہوا۔ مہسا امینی کو پولیس نے 13 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ الزام لگایا گیا کہ امینی تہران میں صحیح طریقے سے حجاب نہیں پہنتی تھیں۔ جبکہ ایران میں حجاب پہننا لازمی ہے۔ امینی کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا۔ وہاں ان کی طبیعت خراب ہونے پر امینی کو اسپتال لے جایا گیا۔ تین دن بعد خبر آئی کہ امینی کا انتقال ہو گیا ہے۔

ایرانی پولیس پر قتل کا الزام

اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس نے امینی کو بری طرح مارا پیٹا۔ جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلی گئی اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔ امینی کی موت کے بعد سے ایران میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ حکومت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ خواتین اپنے بال خود کاٹ کر احتجاج کر رہی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کے سامنے اڑتے حجاب۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 22 سالہ مھسا امینی کی موت کے بعد سے پیر کو مسلسل 11واں دن ہے، جب ملک میں حکومت مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ایران پر بین الاقوامی دباؤ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جمعہ کو کہا کہ چار بچوں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کو امید ہے کہ انٹرنیٹ پر پابندی لگا کر وہ مظاہروں پر قابو پالیں گے۔ جمعہ کو سرکاری نشریاتی ادارے IRIB سے بات کرتے ہوئے، ایران کے وزیر مواصلات احمد واحدی نے کہا، "جب تک فسادات ختم نہیں ہوتے، انٹرنیٹ کی خدمات معطل رہیں گی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والے فسادات کو روکنے کے لیے، ہم انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانے کے پابند ہیں۔ واحدی کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں عوامی توہین کے مناظر دکھائے گئے، جن میں خواتین اپنے سروں سے اسکارف اتار کر جلا رہی تھیں اور مظاہرین عورت، زندگی، آزادی جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Iran Protest over Death of Mahsa Amini ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری، اکتیس افراد ہلاک

اقوام متحدہ نے ایران پر دباؤ بنایا

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، انٹرنیٹ کو مزید محدود کرنے کا اقدام بھی اقوام متحدہ کی جانب سے امینی کی موت کی آزادانہ تحقیقات اور ایران کی سکیورٹی فورسز سے مظاہرین پر غیر متناسب طاقت کے استعمال سے باز رہنے کے مطالبے کے بعد ہوا۔ امینی کی موت اب ایران میں کئی دہائیوں سے خواتین پر ہونے والے پرتشدد جبر کی علامت بن گئی ہے، اور اس کا نام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، عالمی رہنماؤں نے اس ہفتے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اس کا ذکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

US to Ease Internet Curbs for Iranians امریکہ ایرانیوں کے لیے انٹرنیٹ پابندیوں میں نرمی کرے گا

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایران میں ریاستی حکام کی طرف سے خواتین کے خلاف جسمانی تشدد کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی حکام نے کہا کہ (امینی) کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اور دعویٰ کیا کہ ان کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی ہے۔ تاہم، کچھ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امینی کی موت مبینہ تشدد اور ناروا سلوک کے نتیجے میں ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا، "ہم ایرانی حکام سے امینی کی موت کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، تحقیقات کے نتائج کو عام کریں اور تمام مجرموں کو جوابدہ ٹھہرائیں"۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ پرامن مظاہروں کی رپورٹس پر فکر مند ہیں جن میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے یو این ٹی وی پر روزانہ کی بریفنگ میں کہا، ’’ہم سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر ضروری یا غیر متناسب طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل سے کام لیں۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ ایران میں ہونے والے مظاہروں کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزادی اظہار، پرامن اجتماع اور انجمن کے حق کا احترام کریں۔ سی این این کی خبر کے مطابق، گٹیرس نے قائم مقام ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے امینی کی موت کی فوری تحقیقات کے لیے ایک آزاد اتھارٹی تشکیل دینے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

ایران کی اخلاقی پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو 20 ستمبر منگل کے دن اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایران کے دارالحکومت تہران جا رہی تھی۔ ان کے گرفتاری کا سبب حجاب نہ پہننا بتایا گیا۔

ایرانی پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی موت

ایرانی پولیس کی حراست میں بائیس سالہ خاتون مہسا امینی کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے شہر تہران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد کوما میں چلی جانے والی نوجوان ایرانی خاتون مہسا امینی جمعہ کو انتقال کر گئیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ اور سماجی کارکنوں نے امینی کی مشتبہ موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ مہسا امینی کی اخلاقی پولیس کے ذریعہ گرفتاری اور پھر انکی ہلاکت کے خلاف سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت نکتہ چینی کی اور مظاہرے کے لیے سڑکوں پر بھی نکل آئے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے فوری بعد جمعے کے روز 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ Iranian Woman Dies

واضح رہے کہ ایران کی اخلاقی پولیس خواتین کے لیے سخت ڈریس کوڈ نافذ کرتی ہے، جیسے کہ لازمی ہیڈ اسکارف پہننا وغیرہ اور خواتین کے لیے عوامی مقامات پر اسکارف پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ الجزیرہ نےسرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ 22 سالہ مہسا امینی اپنے اہل خانہ کے ساتھ تہران کے دورے پر تھی جب اسے اخلاقی پولیس یونٹ نے حجاب نہ پہننے کی وجہ سے حراست میں لے لیا تھا۔ تھوڑی دیر بعد اسے دل کا دورہ پڑا اور ایمرجنسی سروسز کے تعاون سے اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور پھر ان کی لاش کو طبی معائنہ کار کے دفتر میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

New Iranian hijab law حجاب کے قانون کا نفاذ کرنے کے لیے ایران چہرے کی شناخت کی تکنیک استعمال کرے گا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 سالہ نوجوان خاتون مہسا امینی کی حراست میں مشتبہ موت کا باعث بننے والے حالات، جن میں حراست میں تشدد اور دیگر ناروا سلوک کے الزامات شامل ہیں، کی مجرمانہ تفتیش ہونی چاہیے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ تہران میں نام نہاد اخلاقی پولیس نے ملک کے مکروہ، توہین آمیز اور امتیازی جبری پردے کے قوانین کو نافذ کرتے ہوئے اسے اپنی موت سے 3 دن قبل من مانی طور پر گرفتار کر لیا۔ ذمہ دار تمام ایجنٹوں اور اہلکاروں کو انصاف کا سامنا کرنا چاہیے۔

Last Updated : Sep 27, 2022, 2:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details