نئی دہلی: لوک سبھا میں بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے ایک دن بعد خواتین کے ریزرویشن بل 2023 کو جمعرات کو راجیہ سبھا سے بھی منظور کرلیا گیا۔ خواتین ریزرویشن بل، یا 'ناری شکتی وندن ادھینیم'، لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا التزام ہے اور اب صدر کی دستخط کے بعد یہ بل قانونی شکل اختیار کرلے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل کو منظوری دینے کے لیے ممبران پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بل شہریوں میں نئے اعتماد کا باعث بنے گا اور خواتین کو بااختیار بنانے میں نئی جان ڈالے گا۔ پی ایم مودی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کی مثبت سوچ کو بھی ظاہر کرتا ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے میں نئی توانائی فراہم کرے گا۔