اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Fresh Clashes In Bhilwara: جودھپور کے بعد بھیلواڑہ میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ معطل - راجستھان کی خبر

راجستھان کے بھیلواڑہ شہر میں کچھ نامعلوم افراد کی طرف سے دو افراد پر حملے کیے گئے جس کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ کشیدہ حالات کے پیش ںطرانٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا۔ Internet suspended in Bhilwara over fresh clashes

جودھپور کے بعد بھیلواڑہ میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ معطل
جودھپور کے بعد بھیلواڑہ میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ معطل

By

Published : May 5, 2022, 3:02 PM IST

بھیلواڑہ:راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردینے اور ان کی موٹرسائیکلوں کو جلانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10 بجے شہر کے علاقے سانگانیر کے کربلا روڈ پر نقاب پوشوں نے دو نوجوانوں پر حملہ کردیا، جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ان لوگوں نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ Persons Attacked by Unidentified Men in Rajasthan’s Bhilwara

جودھپور کے بعد بھیلواڑہ میں حالات کشیدہ، انٹرنیٹ معطل

واقعہ کے بعد پولیس اور افسران موقع پر پہنچ گئے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ یہ دونوں نوجوان اقلیتی مسلم فرقے کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان پر جان بوجھ کر حملہ کیا گیا تاکہ علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلائی جاسکے۔

ضلع کلکٹر آشیش مودی کے مطابق علاقے میں ایک مقام پر بیٹھے دو نوجوانوں پر کچھ نقاب پوشوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ اس معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو نے بتایا کہ سانگانیر کے کربلا روڈ پر دو نوجوان بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو سی سی ٹی وی وغیرہ سے کچھ سراغ ملے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راجستھان: ڈونگر پور میں تشدد کے بعد ادے پور میں حالات کشیدہ

اس واقعے میں چار نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سے قبل راجستھان کے جودھ پور اور کرولی میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلائی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے عید کے موقع پر لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی بی جے پی کی قیادت پر الزام عائد کیا کہ وہ وہ ریاست راجستھان میں امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی کوششیں کر رہی ہے تاکہ ریاستی سرکار کو بدنام کیا جاسکے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد ضلع کلیکٹرک کی جانب سے انٹرنیٹ بند کرنے کے حکم بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پورے معاملے کو لے کر پولیس کی جانب سے اسپیشل ٹیم بھی تیار کی گئی ہے۔ وہیں ضلع کلیکٹر اور ایس پی نے عوام سے امن و امان قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jodhpur Violence: کسی بھی مذہب کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا: گہلوت حکومت

ABOUT THE AUTHOR

...view details