اسام میں جاری اسمبلی انتخابات میں 28 سال کے بعد ڈی ووٹر اسما خاتون نے اپنا ووٹ ڈالا
اسام کے ضلع بارپیٹامیں جاری اسمبلی انتخابات میں 28سال بعد اسما خاتون نے اپنا ووٹ ڈالا۔ اسما خاتون نے سالیکورہ ایل پی اسکول کے ووٹنگ سینٹر میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اسام: اٹھائیس سال بعد اسما خاتون نے ووٹ ڈالا سالیکورہ گاؤں کی رہنے والی مجم خان کی اہلیہ، اسما خاتون کانام ووٹرلسٹ میں شامل ہونے کے فورا بعد ہی ڈی ووٹر بن گئیں تھیں۔ جس کے نتیجے میں وہ 26 سال سے ووٹ ڈالنے سے محروم رہیں۔
پچھلے کچھ سالوں سے وہ اپنے حق کے لئے لڑ رہی تھیں، آخر کار وہ قانونی معاملے میں بھارتی شہری ثابت ہوئی ہیں۔
اس طرح، منگل کے روز پہلی بار اسما نے 28سال بعد ووٹ ڈالا اور خوشی کا اظہار کیا۔