اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amit Shah On AFSPA افسپا کو تین چار برس میں ناگالینڈ سے واپس لیا جاسکتا ہے، امت شاہ

امت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ ناگالینڈ میں تین سے چار سالوں میں افسپا کو پوری طرح سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی اور این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد اور امن اور ترقی کے لیے مودی اور ریو کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے تعاون طلب کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 22, 2023, 5:01 PM IST

کوہیما: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ناگالینڈ میں آرمڈ فورسز ایکٹ (ایف ایس پی اے) 1958 کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور آئندہ تین سے چار سالوں میں ریاست سے اسے مکمل طور پر منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو، نائب وزیر اعلیٰ وائی پیٹن کے ساتھ منگل کو تیونسانگ قصبے کے پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی بی جے پی لیڈروں اور دیگر لیڈروں کے ساتھ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے سات آٹھ سالوں میں شمال مشرقی خطہ کے لیے ترقیاتی کام کیے ہیں اور خطے میں تشدد میں بھی 70 فیصد کمی آئی ہے جب کہ شہریوں کی ہلاکتوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران وزیر اعظم مودی نے شمال مشرقی خطے کا 50 سے زیادہ مرتبہ دورہ کیا، جو اس سے پہلے ملک کے کسی اور وزیر اعظم نے نہیں کیا۔ انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی اور این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد اور امن اور ترقی کے لیے مودی اور ریو کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے تعاون طلب کیا۔ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) - بی جے پی اتحاد اقتدار کو برقرار رکھے گا۔ ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن (ای این پی او) کے ذریعہ فرنٹیئر ناگالینڈ ریاست کے مطالبے پر امت شاہ نے یہ بھی عزم کیا کہ ترقی کا ایک مرحلہ ہوگا۔ اور نئے پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا اور 27 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے دور رہنے کی اپنی تجویز کو واپس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

امت شاہ نے مشرقی ناگالینڈ میں ترقی کی کمی کو قبول کیا اور ای این پی او کے مطالبے کو جائز قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ اور ای این پی او کے درمیان بات چیت شروع کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ریو کے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ناگا مسئلہ کو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حل کیا جائے گا اور ای این پی او کی مانگ کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے حکومت ہند کی "ایمانداری اور عزم" کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ این پی او حلقہ میں بی جے پی اور این ڈی پی پی کے 11 امیدوار منتخب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah On Naga Political Problem امت شاہ نے ناگا سیاسی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details