برکس ممالک نے جمعرات کو کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا دہشت گردوں کے ذریعہ دوسرے ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ سرحد پار دہشت گردی سے لڑنا اور افغانستان میں منشیات کے کاروبار کو روکنا ان کی ترجیح ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں 13ویں برکس سمٹ ورچوئل طور پر جمعرات 9 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ سمٹ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور برازیل کے صدر جائر بولسنارو نے شرکت کی۔
برکس گروپ میں شامل پانچ ممالک کا اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب دنیا کی نگاہیں افغانستان پر لگی ہوئی ہیں۔
13ویں برکس سمٹ کے بعد جاری بیان میں برکس رہنماؤں نے تشدد سے دور رہنے اور افغانستان میں صورتحال کے پرامن حل کی اپیل کی۔
تمام ممالک نے گزشتہ ماہ حامد کرزئی کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی۔ اس حملے میں کئی افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے 13ویں برکس سمٹ کی صدارت کرتے ہوئے عسکریت پسندی کے خلاف متحد ہوکر لڑنے پر زور دیا ہے۔
مودی نے اپنے خطاب میں وسائل کے بہتر استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس سمٹ کی صدارت کرنا خوشی کی بات ہے۔ آپ تمام کا مکمل تعاون ملا ہے اور اس کے لئے آپ تمام کا شکر گزار ہوں۔
اس سمٹ کی تھیم 'برکس ایٹ 15 انٹرابرکس کوآپریشن فار کنٹی نیوٹی، کانسولیڈیشن اینڈ کانسنسز' رکھی گئی ہے۔