اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان: بم دھماکہ میں 15 افراد زخمی afghanistan blast - تین افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز کے دوران بم دھماکہ ہوا جس میں 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

afghanistan at least 15 people injured in blast at mosque in nangarhar  least 15 people injured in blast  blast at mosque in nangarhar news  afghanistan blast news  افغانستان: بم دھماکہ میں 15 افراد زخمی  مسجد میں نماز کے دوران بم دھماکہ  تین افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے  دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی
افغانستان: بم دھماکہ میں 15 افراد زخمی

By

Published : Nov 12, 2021, 6:12 PM IST

افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں جمعے کو ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ نماز کے دوران مشرقی ننگرہار کی شدل مسجد میں نصب دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ہوا۔

علاقے کے ایک رہائشی سید قیوم شنواری نے ذرائع کو بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ چند روز قبل صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت میں بھی دو دھماکے ہوئے تھے جس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔Kandhar Suicide Attack: مساجد میں خود کش بم دھماکہ کرنا یہ کیسا اسلام ہے؟

روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے اتوار کو ایک عینی شاہد کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دو دھماکے ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

(اے این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details