اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Afghan Journalists Harassed by Taliban: طالبان حکومت میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) نے افغانستان میں میڈیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے 34 میں سے 33 صوبوں میں مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے کم از کم 318 میڈیا آؤٹ لیٹس بند ہو چکے ہیں۔Journalists Harassed By Taliban in Afghanistan

طالبان حکومت میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ
طالبان حکومت میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں اضافہ

By

Published : Feb 6, 2022, 9:18 AM IST

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (RSF) نے طالبان کے دور حکومت میں افغانستان میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے بارے میں خبردار کیا ہے۔Taliban Threatening To Journalists

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایف نے کہا ہے کہ افغانستان میں صحافیوں اور میڈیا عملہ کو انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بڑھتی ہوئی ہراسانی کا سامنا ہے۔ آر ایس ایف نے کہا ہے کہ صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیاں، پوچھ گچھ اور من مانی گرفتاریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ کارروائی افغانستان کے پریس قانون کی خلاف ورزی ہے۔

آر ایس ایف کے مطابق گزشتہ سال اگست میں امارت اسلامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کم از کم 50 صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے کئی کو گھنٹوں اور کئی کو تقریباً ایک ہفتے تک حراست میں رکھا گیا۔ آر ایس ایف کے ایران-افغانستان ڈیسک کے سربراہ رضا معینی نے کہا کہ صحافیوں کو بعض موضوعات کی کوریج سے روکنے کے لیے ان کی زبانیں کاٹنے کی دھمکی دینا مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ Taliban Threatening To Rip Out Journalists Tongues

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو گرفتاری اور تشدد کے مستقل خطرے کے بغیر اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ معینی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے دھمکیاں نہ صرف افغانستان کے میڈیا قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ خبروں اور معلومات کے حق کی بھی خلاف ورزی ہے اور اب صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Qatar Reaches Deal with Taliban: طالبان اور قطر کا کابل سے انخلاء کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

آر ایس ایف کے مطابق طالبان حکومت کی طرف سے گزشتہ سال نومبر میں جاری ہونے والے ایک حکم نامے میں افغانستان میں میڈیا کے لیے کچھ اصول وضع کیے گئے تھے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) نے بھی افغانستان میں میڈیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے 34 میں سے 33 صوبوں میں مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے کم از کم 318 میڈیا آؤٹ لیٹس بند ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بحران نے اخبارات کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور اب 114 میں سے صرف 20 اشاعت میں ہیں۔ آئی ایف جے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 51 ٹی وی سٹیشنز، 132 ریڈیو سٹیشنز اور 49 آن لائن میڈیا آؤٹ لیٹس نے کام بند کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details