اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اقتدار کی پُرامن منتقلی کے لیے افغانستان حکومت اور طالبان میں مذاکرات جاری

ذرائع کے مطابق افغان صدارتی محل میں نئی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر علی احمد جلالی کے ساتھ طالبان کو اقتدار منتقل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

افغانستان حکومت اور طالبان میں مذاکرات
افغانستان حکومت اور طالبان میں مذاکرات

By

Published : Aug 15, 2021, 5:18 PM IST

Updated : Aug 15, 2021, 5:52 PM IST

خامہ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق قومی مصالحت کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اس میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

دریں اثنا قائم مقام وزیر برائے داخلہ اور خارجہ امور عبدالستار مرزکول نے ویڈیو کلپس میں یقین دلایا کہ کابل کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا کیونکہ وہ بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر شہر کی حفاظت کررہے ہیں۔

مِرزکول نے کہا کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا اور یہ کہ منتقلی پرامن طریقے سے ہوگی۔ انہوں نے کابل کے باشندوں کو یقین دلایا کہ سکیورٹی فورسز شہر کی حفاظت کو یقینی بنائیں گی۔

خامہ پریس نیوز کے مطابق اس سے قبل طالبان نے ایک بیان میں کابُل کے باشندوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ ان کا ارادہ فوجی دارالحکومت میں داخل ہونے کا نہیں ہے بلکہ کابُل کی طرف ایک پرامن تحریک ہوگی۔

ٹولو نیوز کے مطابق 'طالبان نے اب اپنے ارکان کو کابل کے دروازوں کے قریب انتظار کرنے اور شہر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دریں اثنا روس، افغانستان کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بُلانے پر کام کررہا ہے۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 5:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details