امریکی اخبار 'نیو یارک ٹائمز' نے اتوار کو دوحہ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات کے لئے افغان حکومت کے وفد کے ایک رکن کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اشرف غنی اپنی اہلیہ اور دو مشیروں کے ساتھ تاشقند کے لئے کابل سے روانہ ہوئے ہیں۔
غنی کے محافظ نے بعد میں 'الجزیرہ' کو بھی تاشقند پہنچنے کی تصدیق کی۔
ازبکستان میں افغان سفارت خانے کے ترجمان نے اسپوتنک کو بتایا کہ ’’ہم ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔''
وہیں افغانستان کے اول نائب صدر امر اللہ صالح کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی طالبان کے سامنے نہیں جھکیں گے اور دارالحکومت کابل پر قبضے کے باوجود ملک میں ہی رہیں گے۔